ہومتازہ ترینملکی سرحد کے قریب نیٹو کی فوجی مشقوں سے تصادم کا خطرہ...

ملکی سرحد کے قریب نیٹو کی فوجی مشقوں سے تصادم کا خطرہ بڑھ جائے گا، روسی وزارت خارجہ

ملکی سرحد کے قریب نیٹو کی فوجی مشقوں سے تصادم کا خطرہ بڑھ جائے گا، روسی وزارت خارجہ

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بریفنگ میں کہا کہ شمالی بحر اوقیانوس کے فوجی اتحاد (نیٹو) کی جانب سے روسی سرحدوں کے قریب سٹادفاسٹ ڈیفنڈر فوجی مشقوں کے انعقاد کے منصوبے اشتعال انگیز ی ہیں. ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی مشقوں سے فوجی تصادم کے خطرے میں اضافہ ہو جائے گا جو یورپ کے لیے المناک نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ نیٹو کی روسی سرحدوں کے قریب فوجی مشقیں کھلم کھلا اشتعال انگیز ی ہے۔ واضح رہے منصوبے کے مطابق کئی مہینوں تک نیٹو کے ٣١ رکن ممالک کے ساتھ ساتھ سویڈن کی افواج کا ایک ٩٠٠٠٠ فوجیوں پر مشتمل گروپ ناروے سے رومانیہ تک کی سرزمین پر روسی سرحدوں کے قریب کام کرے گا۔

ماریا زخارووا نے کہا کہ اس قدم کا مقصد جان بوجھ کر کشیدگی کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں سے فوجی تصادم کا خطرہ بڑھاتا ہے جو کہ بالآخر یورپ کے لیے المناک نتائج کا باعث بن سکتا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں