ہومتازہ ترینکورنا وائرس خود بخود ختم ہوچکا ہے ، روسی ماہرین

کورنا وائرس خود بخود ختم ہوچکا ہے ، روسی ماہرین

کورنا وائرس خود بخود ختم ہوچکا ہے ، روسی ماہرین

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے سابق چیف ہیلتھ انسپکٹر گیناڈی اونیشینکو نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے عالمی وبا قرار دینے کے بعد سے کوڈ-١٩ نے اپنی وبائی حالت کی صلاحیت کھو دی ہے۔ اونیشینکو کا یہ بیان اس ماہ کے شروع میں روسی صارفین کے حقوق اور فلاح و بہبود کے نگراں ادارے روسپوتربنادزور کے اس بیان کے بعد آیا ہے کہ روس میں کورونا وائرس انفیکشن کی شدت گزر چکی ہے اور اب بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی نئی مہمات کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم یہ بتایا کیا گیا ہے کہ لوگوں کو اس کے باوجود چوکنا رہنا چاہیے، کیونکہ کورونا وائرس کے معاملات اب بھی موسمی طور پر بڑھتے ہیں۔

آر آئی اے نووستی کے ساتھ ایک انٹرویو میں اونیششینکو جو اس وقت روسی اکیڈمی آف ایجوکیشن کے نائب صدر ہیں نے تسلیم کیا کہ وبائی مرض گزشتہ برسوں کے دوران ڈبلیو ایچ او کی طرف سے اس کے اختتام کے اعلان تک کورونا وائرس متعدد بار تبدیل ہو چکا تھا اور مہلک انفیکشن کا سبب بنا.

کورونا وائرس ابتدائی طور پر ٢٠١٩ کے آخر میں ظاہر ہوا اور تقریباً ایک صدی میں سب سے زیادہ پھیلنے والی وبا میں تبدیل ہوا۔ اس کے بعد سے تین سالوں میں اس بیماری نے دنیا بھر میں ایک اندازے کے مطابق سات ملین افراد کی جان لے لی ہے۔ لانسیٹ میڈیکل جرنل نے تجویز کیا ہے کہ یہ تعداد ١٨ ملین سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں