ہومانٹرنیشنلعالمی عدالت کا اسرائیل کیخلاف غزہ میں نسل کشی کا مقدمہ چلانے...

عالمی عدالت کا اسرائیل کیخلاف غزہ میں نسل کشی کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ

عالمی عدالت کا اسرائیل کیخلاف غزہ میں نسل کشی کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے فلسطینیوں کی نسل کشی کیس کے فیصلے میں جنوبی افریقہ کے عائد کردہ الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے کیس نہ سننے کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی۔ عالمی عدالت انصاف نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کیے جانے کے جنوبی افریقہ کے عائد کردہ الزامات درست ہیں، اسرائیلی حملوں میں بہت جانی اورانفرااسٹرکچرنقصان ہوا ہے۔

عالمی ادارہ انصاف نے غزہ میں انسانی نقصان پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں بڑے پیمانے پرشہریوں کی اموات ہوئیں اور عدالت غزہ میں انسانی المیے کی حد سے آگاہ ہے۔ عالمی عدالت انصاف نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس کے کافی ثبوت موجود ہیں، اسرائیل کے خلاف کچھ الزامات نسل کشی کنونشن کی دفعات میں آتے ہیں۔

عدالت نے اسرائیل کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فورسز نسل کشی کے اقدامات روک دیں اور اسرائیل آج کے حکم کے مطابق اپنے اقدامات کی رپورٹ ایک ماہ میں جمع کروائے، اسرائیل غزہ میں انسانی امداد پہنچنے دے، صورتحال بہتر بنائے اور غزہ کے تنازع میں شامل تمام فریق عدالت کے پابند ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا تھا۔ ١١ اور ١٢ جنوری کو ہونے والی سماعت میں جنوبی افریقہ اور اسرائیل نے دلائل پیش کیے تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں