ہومتازہ ترینبابراعظم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

بابراعظم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

بابراعظم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان کے ٹاپ بیٹر بابر اعظم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ بابر اعظم ٢٧١ اننگز میں کرس گیل کا ریکارڈ توڑ کر تیز ترین ١٠ ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے ٢٨٥ اننگز میں ١٠ ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے تھے۔ بابر اعظم نے یہ سنگ میل آج کراچی کنگز کے خلاف پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے عبور کیا۔

بابر اعظم مجموعی طور پر ١٠ ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے ١٣ ویں پلیئر ہیں اور وہ پاکستان سپر لیگ میں ٣ ہزار رنز بنانے والے بھی واحد پلیئر ہیں۔ بابر اعظم نے کیریئر میں ١٩ ٹیموں کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے سب سے زیادہ ١٤ ہزار ٥٦٢ رنز بنائے ہیں جبکہ پاکستان کے شعیب ملک نے ١٣ ہزار ١٥٩ ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں