ہومانٹرنیشنلاسرائیلی جارحیت، عالمی عدالت انصاف میں امریکہ اور روس آمنے سامنے

اسرائیلی جارحیت، عالمی عدالت انصاف میں امریکہ اور روس آمنے سامنے

اسرائیلی جارحیت، عالمی عدالت انصاف میں امریکہ اور روس آمنے سامنے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے قانونی اثرات سے متعلق عالمی عدالت انصاف کی آج بدھ کو ہونے والے سماعت میں امریکہ اور روس اپنے دلائل پیش کریں گے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٢٦ فروری تک پچاس سے زائد ممالک انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس یعنی عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں اپنا مؤقف پیش کریں گے۔
آج بدھ کو ہونے والی عدالتی کارروائی میں امریکہ اور روس کے علاوہ مصر اور فرانس کے نمائندنے بھی بات کریں گے۔

سال ٢٠٢٢ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عالمی عدالت انصاف سے کہا تھا کہ وہ قبضے کے قانونی اثرات پر اپنی رائے پیش کرے تاہم اس پر عمل درآمد کرنے کی پابندی نہیں ہوگی۔ عالمی عدالت انصاف میں ہونے والی سماعت میں اسرائیل نے شرکت کرنے سے انکار کیا ہے۔ اسرائیل نے مؤقف اپنایا ہے کہ عدالت کا کردار تصفیہ کے حصول کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ پیر کو عالمی عدالت انصاف کی کارروائی کے پہلے دن فلسطینی نمائندوں نے ججز سے درخواست کی تھی کہ وہ اسرائیلی قبضے کو غیرقانونی قرار دیں۔ فلسطینی نمائندوں کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ انصاف کی رائے دو ریاستی حل کے حصول میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

سماعت کے دوسرے روز منگل کو جنوبی افریقہ سمیت دس ریاستوں نے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کے کردار پر کڑی تنقید کی جبکہ اکثر ممالک نے عدالت پر زور دیا کہ قبضے کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔ اس موقع پر سعودی عرب کے نیدر لینڈز میں سفیر زیاد العطیہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کارروائیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی طور پر ناقابل دفاع ہیں۔

سعودی سفیر زیاد العطیہ نے بین الاقوامی قانون کو نظر انداز کرنے بالخصوص غزہ میں شہریوں کے ساتھ سلوک اور مسلسل استثنیٰ پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کی اہمیت پر زور دیا۔ سعودی عرب نے شہریوں کی ہلاکت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اسرائیل کے اپنے دفاع میں دلائل پیش کرنے کے حق کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو زندہ رہنے کے بنیادی ذرائع سے محروم کرنا بلا جواز ہے۔ زیاد العطیہ نے اسرائیل پر فلسطینیوں کو غیر انسانی اور ان کے خلاف نسل کشی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے عالمی برادری سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں