ہومانٹرنیشنلچینی مسافر طیارہ سنگاپور ائیرشو میں توجہ کا مرکز

چینی مسافر طیارہ سنگاپور ائیرشو میں توجہ کا مرکز

چینی مسافر طیارہ سنگاپور ائیرشو میں توجہ کا مرکز

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
چینی مسافر جیٹ ٩١٩سی نے آئندہ ائیر شو کی تیاری کے لیے سنگاپور میں آزمائشی پرواز کی۔ ‏چائنا ایسٹرن ایئر لائنز سنگاپور برانچ نے کہا کہ کمرشل ایئر کرافٹ کارپوریشن آف چائنا لمیٹڈ کے تیار کردہ پانچ طیارے، جن میں ٩١٩سی بھی شامل ہے، ایئر شو میں عوام سے ملیں گے۔ ٩١٩سی سنگاپور ایئر شو ٢٠٢٤ میں پرواز کے مظاہرے کرے گا، جو ٢٠ فروری سے ٢٥ فروری تک جاری رہے گا۔ چین اس سال سنگاپور ایئر شو میں بھرپور شرکت کیلئے آیا ہے، جس نے اپنا اب تک کا سب سے بڑا مسافر طیارہ متعارف کروایا ہے اور نئے ٩١٩سی کو دکھایا ہے – جو ملک کا پہلا مقامی طور پر تیار کیا گیا بڑا مسافر طیارہ ہے۔

سنگاپور ائیرشو میں پہلی بار جڑواں انجن والے ہوائی جہاز کی چینی سرزمین سے باہر نمائش کی گئی ہے۔ چین کی سرکاری کمرشل ایئر کرافٹ کارپوریشن اس طیارے کو بین الاقوامی سطح پر مارکیٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، خاص طور پر ایشیا میں اور فضائی صنعت کے بڑے بڑے ناموں جیسے کہ ایئربس، اور بوئنگ کے ساتھ عالمی سطح پر مقابلہ کرنا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں