ہومپاکستانپاکستان آئی ایم ایف سے اربوں ڈالر قرض حاصل کرنے کا خواہاں

پاکستان آئی ایم ایف سے اربوں ڈالر قرض حاصل کرنے کا خواہاں

پاکستان آئی ایم ایف سے اربوں ڈالر قرض حاصل کرنے کا خواہاں

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ سے کم از کم چھ بلین ڈالر قرض حاصل کرنا چاہتا ہے تاکہ نئی حکومت اس سال واجب الادا اربوں ڈالر کے قرضے ادا کرسکے۔ آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں، آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونی کیشنز جولی کوزیک نے نیویارک میں جمعرات کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کو یقینی بنانے کے لیے نئی حکومت کے ساتھ پالیسیوں پر کام کرنے کی منتظر ہیں۔ پاکستان کے حالیہ انتخابات میں دھاندلی کے متعلق تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے الزامات اور ملک کے لیے کوئی نیا قرض منظور کرنے سے قبل انتخابات کے آزادانہ آڈٹ کرانے کے ممکنہ مطالبے کے پس منظر میں ایک سوال کے جواب میں جولی کوزیک نے کہا کہ وہ نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہیں اور پاکستان کی سیاسی صورت حال پر تبصرہ نہیں کرسکتیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

2 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں