ہومپاکستانمریم نواز نے وزیرِاعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا

مریم نواز نے وزیرِاعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا

مریم نواز نے وزیرِاعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (صداۓ روس)
نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز گورنر ہاؤس لاہور پہنچیں جہاں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے ان سے حلف لیا۔ مریم نواز کی تقریبِ حلف برداری میں ان کے والد قائدِ مسلم لیگ ن نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف بھی موجود تھے۔ مختلف غیر ملکی سفارت کار اور مختلف شخصیات نے بھی نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی۔ نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریبِ حلف برداری میں ن لیگی اراکینِ پنجاب اسمبلی، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

مریم نواز پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب
اس سے قبل ن لیگ کی امیدوار مریم نواز وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئیں۔ مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہو کر تاریخ رقم کر دی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اعلان کیا کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی امیدوار مریم نواز کو 220 ووٹ ملے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مریم نواز کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے انہیں قائدِ ایوان کی نشست پر آنے کی دعوت دی۔ اس سے پہلے پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے بغیر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا اور ووٹوں کی گنتی کی گئی۔پنجاب اسمبلی میں ایوان کی گھنٹیاں 2 منٹ کے لیے دوبارہ بجیں جس کے بعد اسپیکر نے لابی میں موجود تمام ارکان کو ایوان میں واپس بلا لیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

2 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں