ہومانٹرنیشنلروس کا یوکرین میں جاری فوجی آپریشن مغربی عالمی تسلط کا خاتمہ...

روس کا یوکرین میں جاری فوجی آپریشن مغربی عالمی تسلط کا خاتمہ ہے، یورپی یونین

روس کا یوکرین میں جاری فوجی آپریشن مغربی عالمی تسلط کا خاتمہ ہے، یورپی یونین

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی جوزپ بوریل نے اپنے بلاگ پر لکھا کہ یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز اور غزہ کی پٹی میں تنازعے کے ساتھ ہی مغرب کے عالمی تسلط کا دور بالآخر ختم ہوگیا ہے. بوریل نے لکھا اگر موجودہ عالمی جغرافیائی سیاسی تناؤ مسلسل بڑھتا رہا تو یہ یورپ کے مستقبل کے خطرناک ثابت ہوگا. انہوں نے کہا کہ مغربی تسلط کا دور یقینی طور پر ختم ہو چکا ہے، اگرچہ یہ نظریاتی طور پر یہ سمجھا جاتا ہے، لیکن ہم نے ہمیشہ اس نئی حقیقت سے تمام عملی نتائج اخذ نہیں کیے.

ان کے مطابق یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن اور غزہ کے تنازعے نے گلوبل ویسٹ اور گلوبل ساؤتھ کے درمیان تصادم کے اس خطرے کو نمایاں طور پر بڑھا دیا ہے، جو پہلے ہی افریقہ کے دیگر مقامات پر دیکھا جا سکتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں