ہومتازہ ترینروس نے یوکرین میں امریکہ کا جدید ترین ابرام ٹینک تباہ کردیا

روس نے یوکرین میں امریکہ کا جدید ترین ابرام ٹینک تباہ کردیا

روس نے یوکرین میں امریکہ کا جدید ترین ابرام ٹینک تباہ کردیا

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت دفاع نے منگل کو اطلاع دی ہے کہ روسی افواج نے یوکرین کی فوج کے ایک امریکی ساختہ ابرام ٹینک کو اودیوکا علاقے میں تباہ کر دیا، جس سے گزشتہ روز یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن میں دشمن کے تقریباً ٤٨٥ فوجی ہلاک ہو گئے۔ روسی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ روسی فوج کی تازہ کاروائی میں دشمن نے ٤٨٥ اہلکار کھوئے، اس کے علاوہ دو ٹینک جن میں ایک امریکی ساختہ ابرام ٹینک، تین گولہ بارود والی گاڑیاں، بشمول ایک بریڈلی، چھ بکتر بند جنگی گاڑیاں، ١٣ گاڑیاں اور دو توپیں شامل ہیں.

روسی افواج نے اودیوکا کے قریب سورنوے کمیونٹی کو آزاد کرایا

روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی کہ روسی افواج نے گزشتہ روز اودیوکا کے قریب سورنوے کی کمیونٹی کو آزاد کرایا۔ وزارت نے کہا اودیوکا کی سمت میں بتتلگروپ سینٹر نے سورنوے کی بستی کو آزاد کرایا. وزارت دفاع کے مطابق اس کے علاوہ روسی افواج نے مزید مقامات کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے پوزیشنیں حاصل کیں اور ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ میں نووگوروڈسکوئے، پرووومائیسکوئے اور پیٹروسکوئے کی بستیوں کے قریب یوکرائنی فوج کے نو جوابی حملوں کو پسپا کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں