ہومانٹرنیشنلامریکہ میں مال بردار جہاز بالٹیمور ہاربر پُل سے ٹکراگیا

امریکہ میں مال بردار جہاز بالٹیمور ہاربر پُل سے ٹکراگیا

امریکہ میں مال بردار جہاز بالٹیمور ہاربر پُل سے ٹکراگیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکا کے شہر بالٹی مور میں کارگو جہاز ٹکرانے کے بعد پُل گر گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت پُل پر موجود متعدد افراد اور گاڑیاں دریا میں جا گریں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔امریکہ میں کوسٹ گارڈ فورس کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ جہاز پر سنگاپور کا پرچم لگا تھا، مال بردار جہاز کا نام ڈالی ہے اور وہ ٩٤٨ فٹ لمبا ہے، یہ جہاز بالٹیمور سے کولمبو کے لیے روانہ ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکہ کے بالٹیمور شہر میں پٹاپسکو ندی پر بنے تاریخی ’فرانسس اسکاٹ کی پُل‘ سے آج صبح (منگل) ایک مال بردار جہاز (کارگو شپ) ٹکرا گیا جس سے یہ پُل منہدم ہو گیا اور اس پر موجود متعدد گاڑیاں ندی میں گر گئیں۔

اطلاعات کے مطابق گاڑیوں کے ساتھ ساتھ کچھ افراد بھی ندی میں گر گئے۔ ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ پُل منہدم ہونے سے کم از کم ٧ افراد اور درجنوں کاریں ندی میں گر گئی ہیں۔ بالٹیمور کے فائر ڈپارٹمنٹ نے اس سلسلے میں بتایا کہ ایک بڑا مال بردار جہاز منگل کو اس پُل سے ٹکرا گیا۔ امدادی کام تیزی کے ساتھ جاری ہے اور نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں