ہومتازہ ترینمغربی پابندیوں کا حصہ نہ بنو، روس کا سنگاپور کو انتباہ

مغربی پابندیوں کا حصہ نہ بنو، روس کا سنگاپور کو انتباہ

مغربی پابندیوں کا حصہ نہ بنو، روس کا سنگاپور کو انتباہ

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈینکو اور سنگاپور کی وزارت خارجہ کے مستقل سیکرٹری البرٹ چوا کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی ہے، جس میں روس نے اپنے سنگاپور کے شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ روس مخالف غیر قانونی پابندیوں میں شامل ہونے کی موجودہ فیصلہ پر نظر ثانی کریں۔ روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ عملی تعاون کے امور پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوطرفہ ایجنڈے کے متعلقہ مسائل کی ایک وسیع رینج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی وزارت نے مزید کہا کہ ہم نے سنگاپور کے شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ روس مخالف غیر قانونی پابندیوں میں شامل ہونے کی موجودہ فیصلے پر نظر ثانی کریں، جو کہ مختلف شعبوں میں روسی-سنگاپور تعاون کو فروغ دینے میں بنیادی رکاوٹ ہے. جاری بیان میں کہا گیا کہ ایشیائی بحرالکاہل خطے کے ماحول اور فلسطین اسرائیل تنازعہ سمیت اہم بین الاقوامی اور علاقائی موضوعات پر اچھا تبادلہ ہوا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں