ہومتازہ ترینروس میں ٹرین اور بس میں تصادم، آٹھ ہلاک

روس میں ٹرین اور بس میں تصادم، آٹھ ہلاک

روس میں ٹرین اور بس میں تصادم، آٹھ ہلاک
ماسکو (صداۓ روس)
روس کی ایمرجنسی وزارت کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ روس کے یاروسلاول ریجن میں ایک ٹرین کی بس سے ٹکرانے کے بعد آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں. وزارت کے ترجمان نے کہا کہ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق بس میں سوار تمام آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ روسی ایمرجنسی منسٹری کے امدادی کارکن اور ماہر نفسیات جائے وقوعہ پر کام کر رہے ہیں۔ اس امدادی ریسپانس آپریشن میں ٢٤ اہلکار شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ پیر کی سہ پہر بیرندییوو گاؤں میں ریلوے کراسنگ پر پیش آیا۔

شمال مغربی ٹرانسپورٹ پراسیکیوٹر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ تصادم بس کے پٹریوں پر آنے کے بعد پیش آیا۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق بس تکنیکی خرابی کی وجہ سے کراسنگ پر رک گئی، آگے بڑھنے میں ناکام رہی۔ ٹرین ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگائی لیکن تصادم سے بچنے میں ناکام رہا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں