ہومانٹرنیشنلفضائی حملہ میں امدادی کارکنوں کی ہلاکت، اسرائیل نے غلطی تسلیم کرلی

فضائی حملہ میں امدادی کارکنوں کی ہلاکت، اسرائیل نے غلطی تسلیم کرلی

فضائی حملہ میں امدادی کارکنوں کی ہلاکت، اسرائیل نے غلطی تسلیم کرلی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اسرائیل نے کہا ہے کہ اس کا وہ فضائی حملہ جس میں غزہ میں سات امدادی کارکن مارے گئے تھے،ایک سنگین غلطی تھی۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہالیوی نے حملے کا سبب، جس میں امدادی گروپ ورلڈ سینٹر کچن یا ڈبلیو سی کے سے تعلق رکھنے والے ارکان مارے گئے، رات کے وقت جنگ کے دوران انتہائی پیچیدہ حالات میں ایک غلط شناخت تھی۔

ہالیوی نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ڈبلیو سی کے ایک ایسی تنظیم ہے جس کے لوگ اسرائیل سمیت دنیا بھر میں مشکل حالات میں بہتری لانے کے لیے کام کرتے ہیں۔ اور اسرائیلی افواج، سینٹرل کچن کے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں اور اس اہم کام کو بہت زیادہ سراہتی ہیں جو وہ کرتے ہیں۔

ورلڈ سینٹرل کچن کے بانی ہوزے آندرے نے نیو یارک ٹائمز میں بدھ کو شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا کہ اسرائیل نے واضح طور پر نشان زدہ گاڑیوں پر براہ راست حملہ کیا، جن کی نقل و حرکت اسرائیل کی دفاعی افواج کے علم میں تھی۔ آندرے نے کہا کہ یہ حملہ اس پالیسی کا نتیجہ تھا کہ جس نے امداد کو مایوس کن حد تک کم کر دیا ہے۔

آندرے نے کہا کہ اپنی تاریخ کے بدترین دہشت گردی کے حملے کے بعد، بد ترین حالات میں اب اسرائیل کو اپنا بہترین رخ دکھانے کا وقت آ گیا ہے۔ آپ غزہ میں ہر عمارت پر بمباری کر کے یرغمالوں کو نہیں بچا سکتے۔ اور آپ ایک پوری آبادی کو بھوکا مار کر یہ جنگ نہیں جیت سکتے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

9 تبصرے

  1. I think other web-site proprietors should take this web site as an model, very clean and wonderful user genial style and design, let alone the content. You are an expert in this topic!

  2. Thanks for another informative web site. Where else could I get that kind of information written in such a perfect way? I’ve a project that I’m just now working on, and I’ve been on the look out for such info.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں