ہومانٹرنیشنلسزائے موت پانے والے قیدیوں کو اگلے محاذ پر بھجیں، یوکرینی وزیر...

سزائے موت پانے والے قیدیوں کو اگلے محاذ پر بھجیں، یوکرینی وزیر کی تجویز

سزائے موت پانے والے قیدیوں کو اگلے محاذ پر بھجیں، یوکرینی وزیر کی تجویز

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے وزیر انصاف ڈینس ملیوسکا نے مشورہ دیا ہے کہ قتل کے جرم میں سزا پانے والے مجرموں کو بھرتی کر کے روسی افواج سے لڑنے کے لیے فرنٹ لائن پر بھیج دیا جانا چاہیے۔ ملیوسکا نے پارلیمانی براڈکاسٹر راڈا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اس طرح کے اقدام سے یوکرائنی فوج کی صفوں میں اضافہ ہوگا، فوجی جوانوں کی جاری کمی کو دور کیا جائے گا اور ملک کے جیلوں کے نظام پر دباؤ کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

واضح رہے اس ماہ کے شروع میں یوکرین کی پارلیمنٹ نے ایک بل کی منظوری دی تھی جس میں مجرموں کو ملک کی مسلح افواج میں شامل کرنے کی اجازت دی گئی تھی، سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے قومی سلامتی کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے یا جنہوں نے دو یا دو سے زیادہ افراد کو قتل کیا ہے۔ استثنیٰ میں عصمت دری کرنے والے، پیڈو فائلز، اور وہ لوگ بھی شامل ہیں جو شراب یا منشیات کے زیر اثر ڈرائیونگ کے مہلک حادثات کے ذمہ دار ہیں۔ تاہم وزیر نے تجویز دی کہ جن لوگوں نے قتل کیا ان پر یوکرینی فوج میں ملازمت سے پابندی نہیں لگنی چاہیے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل