ہومتازہ ترینروس اور بحرین کے درمیان تجارت میں مثبت رجحانات دیکھتا ہوں، پوتن

روس اور بحرین کے درمیان تجارت میں مثبت رجحانات دیکھتا ہوں، پوتن

روس اور بحرین کے درمیان تجارت میں مثبت رجحانات دیکھتا ہوں، پوتن

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ روس اور بحرین کے درمیان تجارت اب تک “علامتی” سطح پر جاری ہے، اگرچہ مثبت رجحانات قابل ذکر ہیں. انہوں نے روس اور بحرین تجارتی تعلقات کی سطح کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نوعیت اب تک علامتی ہے، تاہم رجحانات مثبت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک سرمایہ کاری کے تعاون کا تعلق ہے، یہاں صورتحال زیادہ سازگار ہے۔ صدر پوتن نے کہا کہ تقریباً 30 بڑے منصوبوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، جس کا حجم تقریباً 500 ملین ڈالر ہے.

صدر پوتن نے مزید کہا کہ روس اور بحرین اگلے سال اپنے سفارتی تعلقات کی 35ویں سالگرہ منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان سالوں کے دوران ہمارے ممالک کے درمیان تعلقات استوار کرنے میں مثبت تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل