اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

یوکرینی قید سے رہائی پانے والے 307 روسی فوجی ماسکو پہنچ گئے

Mi-24

یوکرینی قید سے رہائی پانے والے 307 روسی فوجی ماسکو پہنچ گئے

ماسکو (صداۓ روس)
یوکرین کی قید سے رہائی پانے والے 307 روسی فوجیوں کو لے کر ایک طیارہ ماسکو کے نواحی علاقے میں بخیریت لینڈ کر گیا۔ یہ خبر روسی فوجی چینل ‘زویزدا’ نے ویڈیو مناظر کے ساتھ نشر کی۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق، رہائی پانے والے ان فوجیوں کو اب طبی علاج اور بحالی کے لیے وزارت دفاع کے تحت چلنے والے اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا تاکہ وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو سکیں۔ یہ تبادلہ استنبول میں ہونے والے دو طرفہ معاہدے کے تحت عمل میں آیا، جس کے تحت 307 روسی فوجیوں کے بدلے 307 یوکرینی فوجیوں کو بھی واپس ان کے ملک بھیجا گیا۔ یہ اقدام جنگی قیدیوں کی انسانی بنیادوں پر واپسی کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

روسی و یوکرینی حکام کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی یہ تازہ کوشش ممکنہ طور پر دونوں ممالک کے درمیان کسی سطح پر رابطے برقرار رکھنے کا عندیہ دیتی ہے، باوجود اس کے کہ میدان جنگ میں کشیدگی بدستور جاری ہے۔

Share it :