قازق صدر قاسم جومارت پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

Jomart Tokayev Jomart Tokayev

قازق صدر قاسم جومارت پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد (صداۓ روس)
قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف 3 سے 4 فروری تک پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے اور اس میں قازقستان کی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد بھی شرکت کرے گا۔ دورے کے دوران صدر قاسم جومارت توقایف صدرِ پاکستان سے ملاقات کریں گے اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔ صدر توقایف پاکستان-قازقستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس دورے میں پاکستان اور قازقستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔ تجارت، لاجسٹکس، علاقائی روابط اور عوامی روابط میں تعاون کے نئے مواقع پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور علاقائی امن و ترقی کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔