پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا ایم جی آئی ایم او کا دورہ، تعلیمی و تحقیقی تعاون پر تبادلۂ خیال

Faisal Niaz Tirmizi Faisal Niaz Tirmizi

پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا ایم جی آئی ایم او کا دورہ، تعلیمی و تحقیقی تعاون پر تبادلۂ خیال

ماسکو(اشتیاق ہمدانی)
روس میں متعین پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ماسکو اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (ایم جی آئی ایم او) کا دورہ کیا، جو روسی وزارتِ خارجہ کے ماتحت ایک ممتاز تعلیمی ادارہ ہے۔ دورے کے دوران سفیر ترمذی نے ایم جی آئی ایم او کے ریکٹر اناتولی تورکونوف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے ایم جی آئی ایم او اور پاکستان کی معروف جامعات اور تھنک ٹینکس کے درمیان تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر تعلیمی تبادلوں کو فروغ دینے، مشترکہ تحقیقی منصوبوں کے آغاز اور سائنسی و ثقافتی تقریبات کے انعقاد میں باہمی دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

Advertisement

دورے کے دوران سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اُن روسی طلبہ کے ساتھ سوال و جواب کی نشست بھی کی جو پاکستان اور خطے کے مطالعے میں مصروف ہیں۔ سفیر نے طلبہ کی اردو زبان پر مہارت کو سراہا۔ ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئی، جس میں تعلیمی اور سائنسی میدانوں میں شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔