ماسکو (صداۓ روس)
روسی کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کو اچھے دوست سمجھتا ہے اور ان کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔
پیسکوف نے تاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک ہمارے اچھے پارٹنر اور اچھے دوست ہیں۔ انہوں نے مزید کہا یہ ان ممالک میں شامل ہیں جن کے ساتھ ہم دو طرفہ تعاون کو مزید ترقی دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم اسی طرح آگے بڑھتے رہیں گے کیونکہ ہم ان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔