امریکہ ایران کے خلاف آپریشن میں اپنے اہم اہداف حاصل کرنے کے قریب، ٹرمپ

Trump Trump

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف اپنے فوجی آپریشن کے کلیدی اہداف حاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ قوم سے ٹیلی ویژن خطاب میں ٹرمپ نے کہا، “ہماری مسلح افواج نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہے۔ فوجی اعتبار سے اس جیسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ سب اس کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ آج رات میں یہ بتاتے ہوئے خوش ہوں کہ ہمارے بنیادی اسٹریٹجک اہداف تکمیل کے قریب ہیں۔” امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف مشترکہ فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ اس آپریشن میں تہران سمیت ایران کے بڑے شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ وائٹ ہاؤس نے حملے کی جواز کے طور پر ایران کی مبینہ میزائل اور نیوکلیئر دھمکیوں کا حوالہ دیا۔
اسلامی انقلابی گارڈ کور نے اسرائیل میں جوابی کارروائی کا اعلان کیا۔ بحرین، اردن، کویت، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ مشترکہ امریکی-اسرائیلی حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور کچھ دیگر اہم ایرانی رہنما بھی ہلاک ہوئے۔