اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے کے لیے امریکا کی منظوری کا منتظر

Israeli Jet Israeli Jet

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

اسرائیل نے ایران میں توانائی تنصیبات پر حملے کی تیاری مکمل کر لی ہے اور اب صرف امریکا کی حتمی منظوری کا انتظار کر رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی تنصیبات پر حملہ اگلے ہفتے کے اوائل میں کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان اور شام کے درمیان سرحدی گزرگاہ پر حملے کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ لبنان-شام سرحد پر ’المتسنا‘ کراسنگ کے علاقے کو فوری طور پر خالی کر دیا جائے اور المتسنا کراسنگ کے قریبی ایم-30 ہائی وے پر آمدورفت روک دی جائے۔