سب میرین کیبل پر مرمتی کام، 20 اپریل تک انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ

Internet Internet

اسلام آباد (صداۓ روس)

پی ٹی سی ایل نے صارفین کے لیے اہم الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سب میرین کیبل پر مرمتی کام کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہو سکتی ہے۔ پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کی جانب سے خرابی دور کرنے کے لیے سب میرین کیبل کی مینٹیننس جاری ہے، جو 14 اپریل سے شروع ہو کر 20 اپریل 2026 تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس دوران خاص طور پر شام کے اوقات میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے یا عارضی تعطل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس سے صارفین کی آن لائن سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔