ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
یوگانڈا کے پرو اسرائیلی فوج کے سربراہ جنرل مُہوزی کائینیروگابا نے 2022 میں اٹلی کی موجودہ وزیراعظم جورجیا میلونی سے شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک سلسلہ وار پوسٹس کی تھیں۔ فرانسیسی اخبار Le Monde نے اس وقت رپورٹ کیا تھا کہ مُہوزی نے میلونی سے شادی کے بدلے اٹلی کو 100 انکول گائیں دینے کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ اگر ان کی یہ خواہش پوری نہ کی گئی تو روم کے خلاف فوجی کارروائی کا بھی امکان ظاہر کیا۔
ان کے ان بیانات پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا تھا، جس کے بعد یوگانڈا کے صدر یووری موسوینی (جو مُہوزی کے والد ہیں) نے بیٹے کے بیانات سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ذاتی بیانات ان کے سرکاری عہدے سے متعلق نہیں ہیں۔ یہ واقعہ اُس وقت سامنے آیا ہے جب رواں سال اپریل 2026 میں مُہوزی نے ترکی سے 1 ارب ڈالر اور ایک بیوی کا مطالبہ کیا تھا۔