فن لینڈ روس کی سرحد توڑنے کی مشق کرے گا، روسی ماہر

Russian navy Russian navy
ITAR-TASS: VLADIVOSTOK, RUSSIA. JULY 11, 2013. The Marshal Shaposhnikov, an Udaloy-class destroyer of the Russian Navy, seen in the China-Russia week-long joint naval drill. (Photo ITAR-TASS/ Yury Smityuk) Россия. Владивосток. 11 июля. Большой противолодочный корабль "Маршал Шапошников" во время российско-китайских военно-морских учений "Морское взаимодействие 2013". Фото ИТАР-ТАСС/ Юрий Смитюк

ماسکو (صداۓ روس)

فن لینڈ روس کی سرحد پر زبردستی عبور کرنے کی مشقیں کرنے جا رہا ہے۔ یہ مشقیں بھاری ہتھیاروں، توپ خانے اور ڈرونز کے استعمال کے ساتھ کی جائیں گی۔ روسی صدارتی اکیڈمی آف نیشنل اکنامی اینڈ پبلک ایڈمنسٹریشن (RANEPA) کے فوجی امور کے ماہر الیگزینڈر سٹیپانوف نے ٹاس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فن لینڈ کی آنے والی مشقوں کا مقصد جارحانہ کارروائیاں کی مشق کرنا ہے۔ ان مشقوں میں روسی سرحد سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر زبردستی سرحد عبور کرنے، بکتر بند گاڑیوں، درستگی والے توپ خانے اور نگرانی و حملہ آور ڈرونز کے استعمال کی مشق کی جائے گی۔ ماہر نے خبردار کیا کہ فن لینڈ ممکنہ جارحیت کے دوران روس کے شمال مغربی علاقوں میں صنعتی تنصیبات اور کاریلیا پر قبضے کو ہدف بنا سکتا ہے۔ فن لینڈ کی بحریہ 18 سے 29 مئی تک خلیج فن لینڈ میں “Narrow Waters 26-1” مشقیں منعقد کرے گی۔