امریکا: کیلیفورنیا کی مسجد میں فائرنگ، 2 حملہ آوروں سمیت 5 افراد ہلاک

US Police US Police

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیگو میں ایک مسجد میں فائرنگ کا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو مشتبہ حملہ آوروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں مسجد کا سیکیورٹی گارڈ بھی شامل ہے۔ دونوں حملہ آوروں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کو نفرت پر مبنی جرم قرار دیا ہے۔
دونوں حملہ آور کم عمر تھے، تاہم پولیس نے ابھی ان کی شناخت اور فائرنگ کی وجہ سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کیں۔ یہ مسجد علاقے کا سب سے بڑا اسلامی مرکز ہے جہاں پانچ وقت کی نمازیں ادا کی جاتی ہیں، سیمینار اور مذہبی تقاریب منعقد ہوتی ہیں اور الراشد اسکول بھی قائم ہے۔ مسجد کے امام طہٰ حسنی نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران بچے محفوظ رہے۔