ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
بنگلہ دیش میں ایک البینو بھینس سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے جسے مقامی لوگوں نے اس کے سونہری لہراتے بالوں کی وجہ سے ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ کا نام دے دیا ہے۔
38 سالہ مالک ضیاء الدین مریدھا نے بتایا کہ ان کے چھوٹے بھائی نے اس بھینس کو یہ نام اس کے غیر معمولی اور لہراتے بالوں کی وجہ سے دیا جو امریکی صدر کے مشہور بالوں سے ملتے جلتے ہیں۔ نارایانگنج میں واقع فارم پر لوگوں کا مسلسل رش ہے۔ سوشل میڈیا کے شائقین، بچے اور عام لوگ مئی کے مہینے بھر اس انٹرنیٹ سنسنی کو دیکھنے اور اس کی تصاویر کھنچوانے آ رہے ہیں۔ مالک نے بتایا کہ یہ بھینس روزانہ چار بار نہلانے کی لوٹسری سے لطف اندوز ہوتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نام کے علاوہ بھینس اور امریکی صدر کے درمیان کوئی اور مماثلت نہیں ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کے مطابق البینو بھینسیں انتہائی نایاب ہوتی ہیں اور میلانین کی کمی کی وجہ سے ان کا رنگ سفید یا گلابی ہوتا ہے۔