امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر تلسی گبارڈ شوہر کی بیماری کے باعث مستعفی

Tulsi Gabbard Tulsi Gabbard

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے اپنے شوہر کی نایاب ہڈی کے کینسر کی بیماری کی وجہ سے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فاکس نیوز نے یہ خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق تلسی گبارڈ نے جمعہ کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو Oval Office میں ملاقات کے دوران اپنے استعفیٰ کا فیصلہ بتایا۔ ان کا آخری دن عہدے پر 30 جون متوقع ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تلسی گبارڈ کے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے Truth Social پر لکھا کہ “تلسی نے ایک شاندار کام کیا ہے اور ہم اسے بہت یاد کریں گے۔”