چین کی پانڈا سفارتکاری: ’پِنگ پِنگ‘ اور ’فو شوانگ‘ امریکا جائیں گے

panda panda

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے دو نئے دیوہیکل پانڈے بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ ان پانڈوں کے نام ’پِنگ پِنگ‘ اور ’فو شوانگ‘ ہیں، جنہیں 10 سالہ معاہدے کے تحت امریکی شہر اٹلانٹا کے چڑیا گھر میں رکھا جائے گا۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور چین کے تعلقات تجارتی تنازعات، ایران جنگ اور سفارتی کشیدگی کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام چین کی مشہور ’پانڈا سفارتکاری‘ کا حصہ ہے، جس کے ذریعے بیجنگ نرم طاقت اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دیتا ہے۔
یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی حالیہ ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے، جسے دونوں ممالک کے درمیان خیرسگالی کا مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے کہا ہے کہ یہ اقدام امریکا اور چین کے درمیان جنگلی حیات کے تحفظ اور عوامی سطح کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔