عید کا دوسرا دن: سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری

Eid Ul Adha Eid Ul Adha
Pakistani Muslims slaughter a cow on the first day of the Eid al-Adha in Karachi on September 13, 2016. Muslims across the world celebrate the annual festival of Eid al-Adha, or the Festival of Sacrifice, which marks the end of the Hajj pilgrimage to Mecca and in commemoration of Prophet Abraham's readiness to sacrifice his son to show obedience to God. / AFP PHOTO / ASIF HASSAN

اسلام آباد (صداۓ روس)

پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ کے دوسرے دن بھی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی میں مصروف ہیں۔ پہلے دن کے مقابلے میں دوسرے دن قربانیوں میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
عید کے دوسرے دن بھی ضلعی انتظامیہ فعال ہے۔ صفائی کے کارکن جگہ جگہ نظر آ رہے ہیں اور گلی محلوں سے آلائشوں کو اٹھانے کا کام جاری ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار حفاظتی اقدامات میں مصروف ہیں۔
بڑے شہروں میں سڑکوں پر رش کم ہے کیونکہ بہت سے لوگ آبائی گھروں کو چلے گئے ہیں۔ بچوں کے اصرار پر قربانی کے بعد رشتہ داروں کے گھروں اور پارکوں کا رخ کیا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کے سیر و تفریح اور دعوتوں کے پروگرام بن رہے ہیں۔
گھروں میں لذیذ پکوان تیار ہو رہے ہیں جن سے مہمانوں کی تواضع کی جا رہی ہے۔ بچے جھولوں اور سیر سپاٹے کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ خواتین کا زیادہ تر وقت گوشت کی تقسیم اور گھریلو امور میں گزر رہا ہے جبکہ بزرگ دوستوں کی منڈلیاں لگائے مختلف دلچسپیوں میں مشغول ہیں۔