امریکہ نے ایران میں فوجی آپریشن پر 95.2 ارب ڈالر سے زائد خرچ کیے

F-35 F-35

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکہ نے ایران میں فوجی آپریشن پر 95.2 ارب ڈالر سے زائد خرچ کر دیے ہیں۔ یہ انکشاف ایران وار کاسٹ ٹریکر نے کیا ہے۔ ویب سائٹ کے ریئل ٹائم کاؤنٹر کے مطابق 10 مارچ کو پینٹاگون نے کانگریس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ جنگ کے پہلے 6 دنوں میں واشنگٹن نے 11.3 ارب ڈالر خرچ کیے تھے اور اس کے بعد ہر روز ایک ارب ڈالر اضافی خرچ کرنے کا منصوبہ تھا۔ امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی تھی جس میں تہران سمیت بڑے ایرانی شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ وائٹ ہاؤس نے حملے کی جواز کے طور پر ایران کی جانب سے مبینہ میزائل اور جوہری خطرات کا حوالہ دیا تھا۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل میں جوابی کارروائی کا اعلان کیا جبکہ بحرین، اردن، کویت، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ مشترکہ امریکی اسرائیلی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر اہم ایرانی رہنما ہلاک ہو گئے تھے۔