ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کو علاقائی اور عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوششیں الٹا پڑ گئی ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دس سال پہلے مودی نے پاکستان کے رہنماؤں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت پاکستان کو تنہا کر چکا ہے اور اسے مزید تنہا کیا جائے گا، لیکن آج پاکستان چین کا قریبی اسٹریٹجک اتحادی ہے اور امریکہ میں بھی اس کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا، جبکہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر اور شہباز شریف دونوں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر چکے ہیں۔ پاکستان اس وقت امریکہ اور ایران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور ٹرمپ نے پاکستانی قیادت کی تعریف بھی کی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مئی 2025 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان شدید جھڑپ کے بعد ٹرمپ نے سیز فائر کا اعلان کیا تھا، جس میں انہوں نے خود کو ثالث قرار دیا۔ مودی نے اس پر خاموشی اختیار کی جبکہ شہباز شریف نے ٹرمپ کی قیادت کو سراہا۔ الجزیرہ کے مطابق بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی حکمت عملی ناکام ہو گئی ہے، جبکہ پاکستان نے جغرافیائی سیاسی واقعات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عالمی طاقتوں کے لیے اہم سفارتی کھلاڑی بن گیا ہے۔