فرانسیسی صدر کی بیوی عورت نہیں مرد ہیں، امریکی بلاگر کا دعوی

Emmanuel Macron Emmanuel Macron

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکی صحافی اور بلاگر کینڈیس اوونز نے ایک بار پھر فرانسیسی خاتونِ اول بریجیت میکرون کے بارے میں متنازع دعوؤں کو دہرایا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے اپنی تحقیقات کے دوران ایسے شواہد حاصل کیے ہیں جو ان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے تاس سے گفتگو کرتے ہوئے اوونز نے دعویٰ کیا کہ ان کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں اور وہ اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے خلاف دائر کیے گئے قانونی مقدمے کا تعلق ان کے تمام دعوؤں سے نہیں بلکہ شناخت سے متعلق بعض مخصوص الزامات سے ہے۔ کینڈیس اوونز، جو امریکا میں قدامت پسند حلقوں میں ایک معروف شخصیت سمجھی جاتی ہیں، مارچ 2024 سے متعدد بار بریجیت میکرون کے بارے میں متنازع دعوے کرتی رہی ہیں۔ ان کے سوشل میڈیا اور یوٹیوب پلیٹ فارمز پر لاکھوں پیروکار موجود ہیں۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ بریجیت میکرون ان دعوؤں کو مسترد کر چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق میکرون خاندان نے اوونز کے الزامات کی تردید کے لیے قانونی کارروائی اور عدالتی سطح پر شواہد پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ تاحال اوونز کے دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ اس معاملے پر قانونی کارروائی اور عوامی بحث جاری ہے۔