ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
روسی افواج نے ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ میں اپنی پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے روڈنسکوئے کے شمال مغربی علاقے اور بیلیتسکوئے کے قریب اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔ روسی فوجی ماہر آندرے ماروچکو کے مطابق روسی دستے اس محاذ پر کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور ان کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں. آندرے ماروچکو نے بتایا کہ روسی فوج اس وقت روڈنسکوئے کے شمال مغربی سمت میں واقع بیلیتسکوئے کے علاقے میں سرگرم ہے اور اس سیکٹر میں مزید پیش قدمی کی توقع ہے۔ ان کے مطابق روسی افواج کی کارروائیوں کا مقصد علاقے میں اپنی پوزیشنوں کو مستحکم کرنا اور مزید اہم مقامات پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں روسی جنرل اسٹاف کے سربراہ جنرل ویلری گیراسیموف نے بھی اطلاع دی تھی کہ روسی فوج کے “سینٹر” گروپ کے دستے دوبروپولیے کی سمت میں پیش قدمی کر رہے ہیں اور بیلیتسکوئے کے لیے لڑائی جاری ہے۔ بیلیتسکوئے کا علاقہ دوبروپولیے سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اسے اس محاذ پر ایک اہم اسٹریٹجک مقام سمجھا جاتا ہے۔
فوجی مبصرین کے مطابق دونیسک کے اس علاقے میں جاری کارروائیاں مشرقی محاذ کی مجموعی صورتحال پر اثر انداز ہو سکتی ہیں، جہاں روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔