پاکستان ریلویز کی موسیٰ پاک ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اترگئیں

Pakistan railway Pakistan railway

اسلام آباد (صداۓ روس)

پتوکی کے قریب موسیٰ پاک ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ٹرین ملتان سے لاہور آ رہی تھی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ لاہور سے ریسکیو کرین اور ریلیف ٹرین پتوکی روانہ کر دی گئی ہے۔ حادثے کے باعث اپ ٹریک بند کر دیا گیا ہے جبکہ ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت جاری ہے۔