ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ یورپی ممالک، امریکہ کے برعکس جو پرامن حل کی تلاش میں ہے، یوکرین میں دشمنی طول دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ روس کے صدر کے ساتھ سائبر سیکیورٹی اجلاس سے قبل ایک بریفنگ میں پیسکوف نے کہا: “یورپی مختلف انداز اپنا رہے ہیں: وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ یہ جنگ جاری رہے۔ انہوں نے مزید کہا یورپیوں کی جانب سے یوکرین تصفیے عمل کو مکمل نقصان پہنچانے کا امکان موجود ہے۔