روس نے زاپوروژیا اور ڈونیتسک میں تین بستیوں کو آزاد کرا لیا

Russian military Russian military

ماسکو (صداۓ روس)

روس کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ خصوصی فوجی آپریشن کے دوران پچھلے 24 گھنٹوں میں روسی فوج نے زاپوروژیا ریجن اور ڈونیتسک پیپلز ری پبلک میں تین بستیوں کو آزاد کرا لیا ہے۔ بیٹل گروپ ساؤتھ کی یونٹس نے ڈونیتسک پیپلز ری پبلک میں ملی نوکا بستی کو آزاد کیا جبکہ بیٹل گروپ ایسٹ کی یونٹس نے زاپوروژیا ریجن میں روونوئے اور لیس نوئے بستیوں کو آزاد کرا لیا۔ روس کی وزارت دفاع کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں یوکرینی فوج نے تمام محاذوں پر 1395 فوجی کھوئے۔ بیٹل گروپ نارتھ نے 210 سے زائد یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کیا اور ایک توپ تباہ کی۔ بیٹل گروپ ویسٹ نے 210 فوجی اور 5 زرہ بند گاڑیاں تباہ کیں۔ بیٹل گروپ ساؤتھ نے 175 فوجی اور 2 زرہ بند گاڑیاں تباہ کیں۔