کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر گرفتار

Shaukat Nawaz Mir Shaukat Nawaz Mir

اسلام آباد (صداۓ روس)

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) کے مرکزی رہنما اور ترجمان شوکت نواز میر کو منگل کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع باغ سے گرفتار کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد منیر قریشی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شوکت نواز میر کو ضلع باغ کی سرحد پر تحصیل دھیر کوٹ کی حدود سے گاؤں سنگڑ سے حراست میں لیا گیا۔ ایس ایس پی ریاض مغل کے مطابق وہ مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ حکومت نے اس سے قبل کالعدم جے اے اے سی کے چار رہنماؤں کی گرفتاری پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ حکومت نے پانچ جون کو انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دیا تھا۔