ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی انتظامیہ کے ایک اہلکار کے حوالے سے سی این این کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام لبنان کے کچھ مقبوضہ علاقوں کو واپس کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ پہلا ‘پائلٹ زون’ چند دنوں میں بیروت کے حوالے کر دیا جائے گا جبکہ مزید پائلٹ زونز کی نشاندہی اور منصوبہ بندی جاری ہے ۔ اس سلسلے میں سینٹرل کمانڈ دونوں ممالک کے ساتھ رابطہ کاری کر رہا ہے جبکہ امریکہ جلد ہی بین الاقوامی شراکت داروں سے لبنان کو ان علاقوں میں خودمختاری بحال کرنے میں مدد کے لیے رابطہ کرے گا۔ اگلے ہفتے فریقین کے درمیان روم میں بند مذاکرات بھی ہوں گے۔ خیال رہے کہ 26 جون کو لبنان اور اسرائیل نے واشنگٹن میں پانچ راؤنڈ مذاکرات کے بعد ایک فریم ورک معاہدہ طے کیا تھا ۔ اس معاہدے کے تحت لبنانی مسلح افواج بتدریج “ملک کی پوری سرزمین پر مؤثر خودمختار کنٹرول” بحال کریں گی، جبکہ غیر ریاستی مسلح گروپوں کو غیر مسلح کر دیا جائے گا جس سے اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان سے انخلا کی راہ ہموار ہوگی ۔