ایران نے عمان، قطر، اردن، بحرین اور کویت میں امریکی اہداف کو نشانہ بنایا

Iran attack Bahrain Iran attack Bahrain

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد ایرانی فوج نے متعدد ممالک میں امریکی فوجی اہداف پر حملے کیے ہیں۔ ایران کی پاسداران انقلاب کے مطابق عمان کی بندرگاہ دقم میں امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کے لیے استعمال ہونے والے لاجسٹک سپورٹ مراکز اور ایندھن بھرنے والے پلیٹ فارمز کو شدید اور اچانک حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

قطر میں العدید فضائی اڈے پر بیلسٹک میزائل داغے گئے جہاں امریکی جنگی طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت کا مرکز اور ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ایرانی فوج نے کویت اور بحرین میں امریکی فوج کے زیر استعمال پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام، اسلحہ گودام اور ریڈار تنصیب کو بھی نشانہ بنایا۔

اس کے علاوہ اردن کے سلطان حسن ایئر بیس پر امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور ایم کیو نائن ڈرونز کے ہینگر کو تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔ ایران کا کہنا ہے کہ یہ حملے امریکی حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔