ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
روس کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ایک اہلکار نے تاس کو بتایا کہ خصوصی فوجی آپریشن زون میں یوکرین کی طرف سے لڑنے والے 20 برازیلی کرائے کے فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ 20 برازیلی شہری مختلف محازوں پر ہلاک ہوئے۔ اہلکار کے مطابق ان برازیلی شہریوں کو سوشل نیٹ ورکس کے ذریعے بھرتی کیا گیا، جس کے بعد وہ کولمبیا گئے جہاں انہوں نے یوکرینی فوج کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔