ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود بچے جاں بحق ہو گئے۔ اسپتال حکام نے اس افسوسناک واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ ایئرکنڈیشنر کے کمپریسر میں دھماکے کے باعث بھڑکی، تاہم اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی اور تحقیقات کے بعد اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعے کے وقت نرسری میں 16 بچے موجود تھے، جن میں سے ایک لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بچانے میں کامیاب ہوئیں جبکہ 15 بچے جاں بحق ہو گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا اور کہا کہ اس اندوہناک واقعے پر دل رنجیدہ ہے اور والدین کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے اور قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔
وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے تصدیق کی کہ بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں اے سی بلاسٹ ہونے کے باعث آگ بھڑکی اور وارڈ میں آکسیجن کی موجودگی کے باعث آگ نے شدت اختیار کی۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔