ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
کولوراڈو کی پہاڑیوں میں امریکی فوج کا ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی مشق کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ یہ واقعہ گلپن کاؤنٹی میں تھوروڈن ماؤنٹین کے مشرقی جانب پیش آیا۔ خوش قسمتی سے ہیلی کاپٹر میں سوار چاروں اہلکار محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یہ ہیلی کاپٹر فورٹ کیمبل، کینٹکی میں موجود 160ویں سپیشل آپریشنز ایوی ایشن رجمنٹ سے تعلق رکھتا تھا۔ امریکی فوج کے مطابق حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کی مالیت تقریباً 30 سے 33 ملین ڈالر بتائی گئی ہے اور اس کا ملبہ جنگلاتی علاقے میں تلاش کر لیا گیا ہے۔