ابوظہبی کی آئس کریم میکر کھجور کو سافٹ سرو میں تبدیل

Ice Cream Ice Cream

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

ابوظہبی کے زید پورٹ کے پیچھے ایک آئس کریم پارلر میں رات ہوتے ہی آخری گاہک نکل جاتے ہیں، لیکن امیرہ الدوسری کے لیے کام ابھی شروع ہوتا ہے۔ ان کی شفٹ رات 9 بجے باورچی خانے میں شروع ہوتی ہے، جہاں وہ تین گھنٹے تک 12 مختلف بیسز تیار کرتی ہیں۔ الدوسری نے 2023 میں آئس سٹیشن کی بنیاد رکھی، جہاں وہ کھجور کو سافٹ سرو میں تبدیل کرتی ہیں۔ کھجور کا درخت متحدہ عرب امارات کی علامت ہے اور یہ ملک کی سب سے اہم زرعی برآمدات میں سے ایک ہے۔ الدوسری نے دنیا بھر سے آئس کریم بنانے کے کورسز کیے اور محسوس کہ زیادہ تر ترکیبیں مصنوعی ذائقوں اور پرزرویٹوز پر انحصار کرتی ہیں، جس میں سب سے بڑا مسئلہ چینی کی زیادہ مقدار تھی۔ انہوں نے کھجور کی نرم اور پکی ہوئی قسم خولاس روتاب کے ساتھ تجربات شروع کیے، جس کی قدرتی مٹھاس نے انہیں بغیر چینی کے سافٹ سرو تیار کرنے کی ترغیب دی۔ الدوسری کہتی ہیں کہ سافٹ سرو میں سب سے اہم چیز چینی ہے جو اسے کریمی ساخت دیتی ہے، اور بغیر چینی کے سافٹ سرو بنانا ایک چیلنج تھا۔