ٹرمپ کی امریکا، روس اور چین کے درمیان سہ فریقی اسلحہ کنٹرول مذاکرات کی حمایت

Trump Trump

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا، روس اور چین کے درمیان سہ فریقی اسلحہ کنٹرول مذاکرات کی حمایت کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کے 23 سے 25 ستمبر تک امریکا کے سرکاری دورے کے دوران تینوں ممالک کے درمیان اسلحہ کنٹرول سے متعلق مذاکرات کی تجویز پیش کی۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکا، روس اور چین کے درمیان سہ فریقی اسلحہ کنٹرول مذاکرات کی وکالت کی۔ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے روس، شمالی کوریا اور ایران سمیت مختلف عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

امریکی صدر اور چینی صدر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہونا چاہیے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ کسی ملک یا ادارے کو بین الاقوامی آبی گزرگاہوں پر محصولات عائد کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔