یوکرینی فوج کے ڈرون شکن جال روسی کارروائیوں کو روکنے میں ناکام

Russian attack Russian attack

ماسکو (صداۓ روس)

روسی فوج سلوویانسک دروژکوفکا کے علاقے میں یوکرینی فوج کے رسدی راستوں کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا رہی ہے، روسی فوجی ماہر آندرے ماروچکو نے تاس کو بتایا۔ ماروچکو کے مطابق روسی افواج اس علاقے میں ڈرونز کے ذریعے نگرانی کرتے ہوئے ان راستوں کی نشاندہی کررہی ہیں جنہیں یوکرینی فوجی اہلکار رسد، تکنیکی سامان، گولہ بارود اور فوجیوں کی تبدیلی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روسی افواج ان تمام راستوں پر زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کی کارروائیاں کررہی ہیں۔ روسی فوجی ماہر کے مطابق یوکرینی فوج نے اس علاقے کے مغربی راستوں کو ڈرون شکن جالوں سے ڈھانپ رکھا ہے، تاہم ان اقدامات کا زیادہ اثر نہیں ہورہا۔