اسپین میں طوفانی بارشیں، گاڑیاں سیلابی ریلوں میں بہہ گئیں

Flood Flood

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)

اسپین کے جنوب مشرقی ساحلی علاقوں والینسیا اور الیکانتے میں طوفان ‘ایڈم’ کے باعث ہونے والی غیر معمولی اور موسلا دھار بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی ہے۔ چند گھنٹوں کی ریکارڈ توڑ بارش کے بعد دونوں شہروں کی اہم سڑکیں اور شاہراہیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں، جس کے نتیجے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

سیلاب کا پانی اتنی تیزی سے رہائشی علاقوں میں داخل ہوا کہ شہریوں کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا۔ پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث درجنوں افراد نے اپنی جان بچانے کے لیے گھروں کی چھتوں پر پناہ لی۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے چھتوں پر پھنسے شہریوں کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ سوشل میڈیا اور مقامی میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں سڑکوں پر کھڑی اور چلتی ہوئی گاڑیاں سیلابی ریلوں میں ڈوبتی اور بہتی چلی جاتی نظر آ رہی ہیں۔