ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے واپسی پر کیوبا کا حساب چکا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا: ”ہم ایران سے واپسی پر کیوبا کا خیال رکھیں گے۔ ہم تھوڑا سا سٹاپ اوور کریں گے۔“صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایک امریکی جہاز ساحل سے تقریباً 50 گز دور رک سکتا ہے، اس کے بعد وزیر خارجہ مارکو روبیو کو بھیج کر ”معاہدہ مکمل“ کرایا جائے گا۔یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکہ کیوبا پر اپنی غیر قانونی ناکہ بندی جاری رکھے ہوئے ہے، جو چھ دہائیوں سے زائد عرصے سے نافذ ہے۔اس سال کے اوائل میں عائد کردہ امریکی تیل ناکہ بندی نے کیوبا کے توانائی بحران کو مزید بگاڑ دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ماہرین نے تیز کی گئی توانائی ناکہ بندی کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ یہ بجلی پیداوار، اسپتالوں، پانی کی تقسیم، ٹرانسپورٹ، خوراک کی پیداوار اور ادویات تک رسائی کو متاثر کر رہی ہے۔