کثیر قطبی دنیا حقیقت کا روپ دھار رہی، یہ رجحان ناقابلِ واپسی ہے ، صدر پوتن

Putin Putin

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روس-افریقہ اقتصادی و انسانی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا اس وقت کثیر قطبی نظام کو حقیقی طور پر تشکیل پاتے ہوئے دیکھ رہی ہے، اور یہ ایک معروضی اور ناقابلِ واپسی رجحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فورم اپنے موضوعات، شرکا کے دائرے اور کھلے و آزاد مکالمے کے ساتھ عالمی تبدیلی کے عمل میں بخوبی فٹ بیٹھتا ہے، جس کی وسعت اور گہرائی اتنی زیادہ ہے کہ اسے کم نہیں آنکا جا سکتا۔ صدر پوتن نے زور دیا ہم کثیر قطبی دنیا کو حقیقی طور پر تشکیل پاتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، اور یہ رجحان معروضی بھی ہے اور ناقابلِ واپسی بھی۔