گھر کے آلات اگلا ہدف بن سکتے ہیں، یورپی سائبر چیف کا انتباہ

Household appliances Household appliances

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپی یونین کی سائبر سیکیورٹی ایجنسی این آئی ایس اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جوہان لیپاسار نے خبردار کیا ہے کہ سپر مارکیٹوں کے فریجز پر حالیہ سائبر حملوں کے بعد اب گھر کے برقی آلات اگلا ہدف بن سکتے ہیں۔لیپاسار نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کو بعد کی سوچ نہیں بننا چاہیے۔ آج فریجز تھے، کل راؤٹرز ہو سکتے ہیں اور پرسوں گھر کے آلات۔ انہوں نے یورپ سے سائبر خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ کیا۔اکتوبر اور نومبر میں کم از کم ۱۲ یورپی ممالک کی سپر مارکیٹیں سائبر حملوں کا نشانہ بنیں جن میں فرانس سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ پرانے سافٹ ویئر کی کمزوریوں کی وجہ سے سپر مارکیٹوں اور بلڈ بینکس کے فریجز متاثر ہوئے۔لیپاسار نے کہا کہ تمام واقعات سے بچا جا سکتا ہے مگر سائبر سیکیورٹی سستی نہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں؟ انہوں نے خطرات کے منظرنامے کو خوشگوار قرار نہیں دیا۔این آئی ایس اے کی رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت (اے آئی) دونوں طرف سے کام کر رہی ہے۔ حملہ آور اسے کمزوریوں کی تلاش اور فشنگ، ڈیپ فیک ویڈیوز و آڈیو کے لیے استعمال کر رہے ہیں جبکہ دفاعی کمپنیاں اسے تیزی سے پیچ لگانے اور کمزوریوں کی نشاندہی کے لیے بروئے کار لا رہی ہیں۔ دریافت اور ہتھیار بنانے کے درمیان وقت تقریباً صفر تک پہنچ رہا ہے۔